اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے ایک خبر کو بڑی اہمیت کے ساتھ شائع کیا ہے جس پر کافی بحث و گفتگو ہورہی ہے۔ اس خبر میں آل سعود کا اقبالیہ بیان ہے کہ جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ داعش کو ہم نے ایجاد کیا ہے۔
رویٹرز نے اس سلسلے میں لکھا کہ انٹرنیٹ میں معمولی سرچ کے ذریعے آپ کو کچھ ایسی ہیڈلائنز مل جائیں گی جنہیں دیکھ کر آپ چونک پڑیں گے۔ ان ہیڈلائنز میں لکھا ہے کہ 'آل سعود نے اعتراف کرلیا کہ داعش ہماری ہی ایجاد ہے … اور سی آئی اے کو بھی اس کی خبر ہے'۔
امریکی سیاستدان رونالڈ ارنسٹ پال نے لکھا کہ: سعودی عرب کے اقبالیہ بیان کی رپورٹ سب سے پہلے فائنینشیل ٹائمز نے شائع کی تھی۔ اس خبر کو اسی ہیڈنگ کے ساتھ کئی دیگر روزناموں نے بھی شائع کیا ہے۔
رونالڈ پال کے مطابق، سعودی عرب نے داعش کو سی آئی اے ہی کی مدد سے ایجاد کیا ہے ورنہ سعودی عرب تن تنہا ایسا نہیں کرسکتا تھا۔ سی آئی اے اور پینٹاگن ابتدا سے ہی بشار اسد کو ہٹانے کا راگ الاپ رہے ہیں اور اس کے لیے انہیں داعش کی ضرورت تھی اس لیے انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر ایسا کھیل کھیلا۔
ڈینیل میک ایڈمز نے بھی کہا: یہ صحیح ہے اس پوری کہانی کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ ہی نے داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کو جنم دیا ہے۔
.......
/169